متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1549 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1510 رہی جبکہ وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز ملک بھر میں کیے جانے والے کورونا کے 2 لاکھ 32 ہزار 389 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 26 جولائی 2021 تک کورونا کے 6 لاکھ 73 ہزار 185 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 50 ہزار 683 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 1927 اموات ہو چکی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں اس کورونا کے 20  ہزار 575 فعال کیسز ہیں۔

source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button