متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1837 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1811 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 439 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 52 اشاریہ 6 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 99 ہزار 823 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 79 ہزار 45 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1730 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 48 فعال کیسز ہیں۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن افراد یا کمپنیوں کو کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں وہ افراد اور کمپنیاں اپنے جرمانے وزارت داخلہ کی اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ رہائشی اپنے پاسپورٹ، آئی ڈی کارڈ یا یونیفائڈ نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی پریشانی کے جرمانے جمع کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button