متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز سے متعلق تازہ ترین صورتحال

خلیج اردو آن لائن:                                                                             

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2315 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2435  افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 37 ہزار 240  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 37 اشاریہ 8 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 63 ہزار 759 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 47  ہزار 790  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1499 اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ جان ہاپکن یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 128 اشاریہ 7 ملین سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ اب تک 2 اشاریہ 81 ملین سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

 Source: Khaleej Times 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button