متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز ملک بھر میں کورونا 865 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 673 بتائی گئی ہے۔

تاہم وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کیے گئے نئے ٹیسٹوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں97 ہزار 469 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جسکے نتیجے میں 865 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔ اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی کل تعداد 10 ہزار 240 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے متحدہ عرب امارات میں کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے پیش نظر حکام کی جانب سے لوگوں کو کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

اور بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکام کی جانب سے قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا۔ گزشتہ کل ابوظہبی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ابوظہبی آںے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے اور انہیں 14 دنوں کے لیے گھروں میں قرنطینہ کیے جانے کے دوران ایک ٹریکنگ واچ پہننا ہوگی جس انکی نگرانی کی جائے گی۔

ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button