متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 983 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1583 رہی جبکہ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 70 اشاریہ 3 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 25 اگست 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 12 ہزار 411 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 95 ہزار 843 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2028 اموات ہو چکی ہیں۔

یو اے ای میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 540 ہے۔ مزید برآں، یو اے ای میں 8 ماہ کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ کورونا کے یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم ہوئے ہیں۔ اور آج مسلسل دوسرے دن بھی کیسز ایک ہزار سے کم ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اگست کے مہینے کے آغاز سے ہی یومیہ میں کیسز میں بتدریج کمی اور وائرس صحت یاب ہونے والی کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button