متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : اس میگا ایونٹ کے آخری پچاس دنوں کو کیسے آپ یادگار بنا سکتے ہیں؟

خلیج اردو

دبئی : متحدہ عرب امارات میں جاری ایکسپو 2020 دبئی جو بلاشبہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور اس کی رونقیں دلفریب ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف کھنچتے ہیں۔ اس کیلئے حکام نے خصوصی ریاعیت دی ہے کہ ایکسپو کے آخری پچاس دنوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے انتہائی کم قیمت یعنی صرف پچاس درہم میں آخری پچاس دنوں سے لطف اندوز ہونے کا مواقع پائیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیاح پورے پچاس دنوں کیلئے ایک پاس خرید سکتے ہیں جس میں سیاحوں کو انتہائی شاندار تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔ یہ مارچ میں ختم ہوگا۔

 

اس کے علاوہ چودہ فروری سے اٹھارہ فروری تک اس پاس کے حامل افراد اپنے دونوں اور رشتہ داروں کو مفت سیر کروائیں گے وہ بھی پورے ایک دن کیلئے اور وہ ایک روزہ ٹکٹ بھی جیت پائیں گے جو اٹھائیس فروری تک ویلیڈ رہے گا۔

 

بہت سے پویلین سے لے کر ورطہ حیرت میں ڈالنے والے ورلڈ کلاس کنسرٹس جیسے پندرہ فروری کو کولڈ پلے اور پاکستان اور بھارت کے قومی دن کی تقریبات ، فلپائن ، یو کے ، یو ایس اے ، آرجنٹینا ، جمائیکا ، جنوبی افریقہ اور ایئرلینڈ کے قومی دنوں سمیت ایسکپو کے سیاحوں کو ایک بہترین تجربہ حاصل ہوگا جو تفریح سے بھرپور ہوگا۔

 

اس سے قبل جنوری میں ایکسپو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 195 درہم میں پورے سیزن کیلئے پاس جاری کررہے ہیں۔ ابتدا میں اس کی قیمت 495 درہم تھی۔ اب صرف ایک دن کا پاس جو 45 درہم میں ہے ، پورے ہفتے تک اسے ایکسٹنڈ کیا گیا ہے۔

 

 

ایکسپو میں پہلے سے بارہ ملین سے زیادہ سیاح آچکے ہیں۔ جب یہ یکم اکتوبر سے پچھلے سال شروع ہوا ہے تو اس میں سیاحوں کی آنے والی تعداد حیرت انگیز ہیں۔

 

آنے والے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ویک اور خواتین کے حوالے سے عالمی دن کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ مہمان زیادہ ہوں گے۔

 

اس میں مختلف کھیلوں کے سلبریٹیز کی آمد ، مشہور شخصیات کی جانب سے انٹری ایکسپو کی رونقیں بڑھائے گا جس کی وجہ سے ٹکٹوں کی تقسیم اور سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

 

دس فروری سے صرف 275 درہم میں پریمیم ایکسپرینس ڈے ٹکٹ اور سپیشل پرائسڈ سیزن پاس خریدنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اس سے سیاحوں کو متعدد بار کی انٹری کے حوالے سے پاس اور یہ رونقین اکتین مارچ دوہزار بائیس کو ختم ہوگا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button