
خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس کے محکمہ اینٹی نارکوٹکس نے سال 2021 سے مئی 2022 تک 135 ملین درہم مالیت کی منشیات ضبط کی ہیں۔
پولیس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق حکام نے اسی عرصے میں منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن کے 201 کیسز بھی نمٹائے ہیں۔
پولیس نے 822 کلو گرام کرسٹل، 94 کلو گرام چرس، 251 کلو گرام ہیروئن اور 30 لاکھ سے زائد منشیات کی گولیاں برآمد کیں ہیں۔
شارجہ پولیس نے انسداد منشیات سے متعلق آگاہی مہم کے تحت مختلف 81 ایونٹس کا انعقاد کیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 58.8% زیادہ ہے۔
حکام کے مطابق اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں 37.8% اضافہ ہوا ہے۔
Source: Khaleej Times