پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان پر مشکل وقت آیا تو یو اے ای برادر ملک کیلئے میدان میں آگیا، رہنماؤں نے سیلاب متاثرین پر صدر پاکستان سے تعزیت کی

خلیج اردو

ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ملک میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کے لیے تعزیت کا ایک کیبل بھیجا ہے۔

 

پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں جہاں کیبل میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی صدر ڈاکٹر علوی کو ایسی ہی ایک کیبل بھیجی تھی۔

 

اعداوشمار کے مطابق پاکستان میں کم از کم 33 ملین افراد شدید متاثر ہوئے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ایک دہائی کے بدترین سیلاب سے دوچار ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button