متحدہ عرب امارات

پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے اہم پیشرفت

خلیج اردو

اسلام آباد : ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تین مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ،یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تین مرکزی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ اکاؤنٹس ووٹن کرکٹ کلب سے رقوم کی ترسیل کے لیے استعمال ہوئے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

اکاؤنٹس سے بھاری رقوم بیرون ممالک سے پاکستان آئیں۔ طارق شفیع ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے انصاف ٹرسٹ کھولا تھا ۔

 

ایف آئی اے نے طارق شفیع کے اکاؤنٹس منجمد کرکے انہیں جواب کے لیے طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے طارق شفیع اور عارف نقوی پر بیرون ممالک سفر کی عبوری پابندی عائد کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button