متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں انڈونیشیاکے صدر کے نام پر مسجد کی تعمیر کی ہدایت

خلیج اردو – ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے نام سے ابوظہبی کے ڈپلومیٹک ایریا میں ایک مسجد تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عزت مآب شیخ محمد نے صدر کے اعزاز میں دارالحکومت کی اہم سڑکوں میں سے ایک المارض شاہراہ کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شیخ محمد نے یہ ہدایات انڈونیشیا کے صدر کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی دوستی اور دونوں ممالک کے مابین معاشی ، تجارت اور ترقی سمیت بہت سے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دی ہیں۔ ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان نے منگل کو جوکو ودودو کے انڈونیشیا کے صدر منتخب ہونے کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں صدر جوکو ویدودو شاہراہ کا افتتاح کیا ۔

صدر جوکو ودودو شاہراہ ابوظہبی کے کاروباری ضلع کے وسط میں واقع ہے۔ اس شاہراہ کے اہم مقامات میں ابو ظہبی قومی نمائش سینٹر اور ممتاز کمپنیوں ، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے صدر دفتر واقع ہیں۔یہ شاہراہ ڈپلومیٹک ایریا کے ایسے علاقے میں ہے جہاں متعدد غیر ملکی سفارتخانے واقع ہیں۔ ۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کے چیئرمین فلاح محمد الأحبابي، متحدہ عرب امارات میں انڈونیشیا کے سفیر حسین باغیث، جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز اینڈ اوینڈمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مطر الکعبی، ابو ظہبی ایگزیکٹو آفس کے ڈائریکٹر جنرل سیف سعید غباش، ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل محمد راشد احمد الھاملی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button