متحدہ عرب اماراتٹپس

ابوظہبی میں نئی ویزا سکیم کن شعبوں کے لیے؟

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں محکمہ ثقافت و سیاحت نے ثقافت اور منفرد شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی ویزا سکیم متعارف کرائی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق تاریخی ورثے بصری آرٹ، اظہار کے فن، ڈیزائن، دستی مصنوعات، گیمز، ای سپورٹس اور میڈیا کے شعبوں میں انفرادیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو خصوصی ویزا جاری کیے جائیں گے۔

انہیں ابوظبی میں رہائش اور تخلیقی عمل پیش کرنے کے مواقع دیے جائیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات میں فروغ پذیر تخلیقی منظر نامے کو ابھارا جاسکے۔
محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظبی کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے کہا کہ ہماری ریاست اپنے یہاں موجود اچھوتی خداداد صلاحیتوں کے مالک لوگوں کی سرپرستی کرے گی۔

عربوں سمیت پوری دنیا سے اچھوتے اور رہنما افکار کے مالک تخلیق کاروں کو بلایا جائے گا اور انہیں ’تخلیقی اقامے‘ کی سہولت دی جائے گی۔
تخلیق کاروں کو عالمی معیار کی آٹھ سہولتیں مہیا ہوں گی اور یہاں انہیں محفوظ الہامی اور پرکشش کام کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button