متحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے رمضان 2022 کیلئے پیڈ پارکنگ، بسوں، ٹول گیٹس کے اوقات کار کی تفصیلات جاری کر دیں

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر آئی ٹی سی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اپنے سروس شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ اس میں پیڈ پارکنگ کے اوقات، ٹول گیٹ سسٹم کے نفاذ کے اوقات اور بسوں کے شیڈول شامل ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں آئی ٹی سی نے کہا کہ مواقف پارکنگ فیس رمضان کے دوران موجودہ وقت کے مطابق ہفتہ سے جمعرات صبح 8 بجے سے 12 بجے تک لاگو ہوگی۔ جمعہ اور عام تعطیل کے دن سڑک کی پارکنگ مفت ہوگی۔

دارب ٹول گیٹ سسٹم :

رمضان المبارک کے دوران ٹول فیس کے اوقات تبدیل ہوں گے۔ ٹول فیس صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک لاگو ہوتی ہے اور رمضان المبارک کے دوران ان مصروف اوقات میں ہموار ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہفتہ سے جمعرات تک دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک کارآمد ہوں گے۔

بس سروسز

رمضان المبارک کے دوران ابوظہبی سٹی بس سروسز صبح 5 بجے سے 1 بجے تک چلیں گی۔ پورے ہفتے صبح 5 بجے سے 12 بجے تک کام کریں گی سوائے کچھ خدمات کے جو 24/7 کام کریں گی۔ ان میں روٹس 22، 54، 65، 67، 101، 110، اے ون اور دیگر روٹس شامل ہیں۔

العین شہر اور مضافاتی علاقوں میں، پبلک بس سروس رمضان کے دوران صبح 6 بجے سے 12 بجے تک چلائے گی۔
ابوظہبی اور العین میں زیادہ تر علاقائی بس سروسز کی فریکوئنسی ٹائمنگ وہی رہے گی۔ ابوظہبی جزیرہ اور العین شہر کے اندر کچھ سروسز کی بس فریکوئنسی میں معمولی تبدیلی کی جائے گی۔

رمضان المبارک کے دوران الظفرہ میں عوامی بس سروس کم سے کم تبدیلیوں کے ساتھ موجودہ اوقات کار پر چلائے گی۔ افطار کے وقت بسیں بند رہیں گی۔

ابوظہبی ایکسپریس سروسز ہفتے کے دنوں میں صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک اور اختتام ہفتہ کے دوران صبح 6 بجے سے 1 بجے تک کام کریں گی۔

آن ڈیمانڈ بس سروس کے حوالے سے، یہ سروس تمام ہفتے کے دنوں میں صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک معمول کے مطابق چلائی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button