متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹول گیٹ 2 جنوری سے کام شروع کر دیں گے، گاڑیوں کے مالکان کو ٹول گیٹ سسٹم کے لیے رجسٹریشن کی ہدایت جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں ٹول گیٹ سسٹم دو جنوری سے کام شروع کر دیں گے۔ حکام نے گاڑیوں کے مالکان کو درب ٹول گیٹ سسٹم کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔

درب ٹول گیٹ سسٹم کے لیے گاڑیوں کے مالکان کو درب موبائل ایپ پر یا پھر درج ذیل لنک کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنا ہوگا:

https://darb.itc.gov.ae

ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم 2 جنوری 2021 سے کام شروع کردے گا۔

میڈیا آفس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ "درب سسٹم انتہائی رش کے اوقات کار (صبح 7 سے 9 بجے اور شام 5 سے7 بجے) کے دوران ابوظہبی میں داخل ہونے والے چار پلوں پر کام شروع کریں گے۔ اس سسٹم کے ذریعے ابوظہبی میں داخل ہونے پر 4 درہم فیس چارج کی جائے گی۔ جس کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button