متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی میں پولیس نے دو عربیوں کو گرفتار کیا ہے جو نشہ آور گولیاں اور منشیات کو پڑوسی ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاہر غریب الظہری کے مطابق فورس نے جوڑے کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع کی چھان بین کی اور گرفتاری سے قبل انہیں نگرانی میں رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شخص جو ملک سے باہر سے منشیات کا کاروبار چلا رہا تھا اس نے پڑوسی ملک کو منشیات اسمگل کرنے کا اپنا مشن مکمل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا سفر کیا جو ناکام رہا۔

الظہری نے کیا ک منشیات فروشوں کو کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پولیس ان کی تمام کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے،۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مرکزی ملزم اس وقت حیران رہ گیا جب انسداد منشیات افسران کی ایک ٹیم اسے س کے ساتھی کے ہمراہ کو گرفتار کرنے پہنچی جب کہ اس کے قبضے سے منشیات کی گولیاں تھیں جب وہ منشیات کے سودے کو انجام دینے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔

الظہیری نے کہا، "مردوں نے سوچا کہ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کی اپنی مایوس کن کوشش کو مکمل کرنے کے لیے صحیح وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے۔”

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے منشیات کی گولیوں کو کوڑے کے تھیلوں میں رول کی شکل میں چھپا کر سمگلنگ کا نیا طریقہ استعمال کرنے کی کوشش کی۔

دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ نشہ آور گولیاں ان کی ہیں اور وہ منشیات کو پڑوسی ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

اس جوڑے کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔الظہیری نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے ابوظہبی پولیس کی دلچسپی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع افسران کو دیں۔

Source: Khalee Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button