متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: دو ایشیائی باشندوں کو جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا

دونوں جعل سازوں کو 3 سال اور 6 سال قید اور 2، 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق 6 سال قید کی سزا پانے والا مجرم جعلی یورو متحدہ عرب امارات لے کر آیا تھا۔ جنہیں وہ منی ایکسچینجر سے درہم میں تبدیل کروانا چاہتا تھا۔ اس کا کام کے لیے اس اپنے ایک ساتھ کا سہارا لیا اور اسے 1000 یورو کے درہم خریدنے کے لیے بھیجا۔

تاہم منی ایکسچینجر کو جب معلوم ہوا کے یورو جعلی ہیں تو اس نے پولیس کو اطلاع کردی، جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساتھی کے گرفتار ہونے کے بعد مرکزی ملزم ملک سے فرار ہوگیا۔ تاہم  گرفتار ہونے والے ملزم نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ جس کی بنیاد پر فرار ہونے والے ملزم کو یو اے ای واپس بلانے کے لیے ایک چال چلی گئی۔

فرار ہونے والے کے ساتھی نے اسے فون پر بتایا کے کہ اسے پولیس نے معاملات طے کرنے کے بعد رہا کر دیا ہے اور اس کے خلاف بنایا گیا مقدمہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس لیے اسے اب واپس آ جانا چاہئے۔ اس یقین دہانی کے بعد فرار ہونے والا ملزم 20 دن بعد یو اے ای واپس آگیا۔ تاہم پولیس نے اسے ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔

دونوں ملزمان کے گرفتار ہونے کے بعد ابو ظہبی کی سیشن کورٹ یا ابتدائی عدالت نے ان پر جعلی کرنسی رکھنے اور اسے آگے چلانے کے جرم میں ملوث ہونے پر 3 سال اور 6 سال کی قید مع 2 لاکھ فی کس جرمانے کی سزا سنائی دی۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ دونوں مجرموں کی جیل سزا پوری ہوجانے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے۔

ملک سے فرار ہوجانے والے مجرم کو 6 سال قید جبکہ اس کے ساتھ کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button