متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: 13 ہزار کار سوارں کو دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر جرمانے

سے 80 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیورز کے دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر متوجہ ہونے کی وجہ ہوتے ہیں، سروے

 

خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی حکام  کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں، جن کے مطابق سال 2020 کے پہلے 6 ماہ کے دوران تقریبا 13 ہزار کار سوارں کو دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر جرمانوں کی سزا دی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اور پیٹرول ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کار سوار دوران ڈرائیونگ موبائل پر یا تو کسی دوسرے سے بات کر رہے تھے یا ٹیکسٹ میسج کر رہے تھے یا سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر مصروف تھے اور کچھ ویڈیو اور تصویریں لیتے پکڑے گئے۔ ایسے ڈرائیورز کو فی کس 8 سو درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹ دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ان دنوں دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال خاص طور پر نوجوانوں کی ایک عادت بن چکی ہے۔ اور اسی وجہ  سے روڈ حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے مارچ میں جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق ڈرائیورز کی طرف سے غیر زمدرانہ رویے کی وجہ سے روڈ حادثات میں ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے نتائج کے مطابق 75 سے 80 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیورز کے دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر متوجہ ہونے کی وجہ ہوتے ہیں۔

پولیس کے مطابق دوران ڈرائیونگ  روڈ پر سے توجہ کھو دینے والے ڈرائیور یا تو ہائی ویز پر حد رفتار سے نیچے گاڑی چلانے لگتے ہیں یا ٹریفک سنگلز توڑتے ہیں۔ اور یہی غیر زمہ داری خوفناک حادثات کی وجہ بنتی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس یونیورسٹیوں میں نوجوانوں کو لیکچرز دے رہی ہے اور سوشل میڈیا پر یاد دہانی کروا رہی ہے۔

مزید برآں پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  اور پولیس کی جانب سے اس عید پر نوجوانوں کو سٹریٹ ریسنگ اور روڈ اسٹنٹس باز رہنے کی ہدایت کی گئی

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button