متحدہ عرب امارات

اب ٹریفک جرمانے کی ادائیگی ہو گئی آسان : آر ٹی اے نے جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

دبئی: آر ٹی اے شارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 50 فیصد رعایت 31 جولائی کے بعد بھی جاری رہے گی۔ یہ تاریخ ان راعیتوں کیلئے آخری تھی جس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ توسیع 4 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ رعایت کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے 31 مارچ 2022 تک جاری ہونے والے جرمانے پر ہوتا ہے۔

جرمانے درج ذیل طریقوں سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔

شارجہ آر ٹی اے کی ویب سائیٹ www.srta.gov.ae پر جرمانے ادا ہوسکتے ہیں۔

شارجہ آر ٹی اے کی سمارٹ اپلیکیشن کے ذریعے، العزرہ میں آر ٹی اے کے ہیڈکوارٹرز جاکر اور شارجہ آر ٹی اے کی شاخیں کلبہ اور خورفکان میں جرمانے جمع کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button