متحدہ عرب امارات

اسکول بس میں آگ بڑھک اٹھی ، کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں اسکول بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ شارجہ سول ڈیفنس ٹیم نے التاوان کے علاقے میں اسکول بس میں لگی آگ پر قابو لیا ہے۔

حکام کے مطابق کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

شارجہ سول ڈیفنس میں ایک اعلیٰ عہدیدار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ طلبا کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ جب آگ لگی تو اسکول بس ڈرائیور اور سپروائزر نے بچوں کو نکالا تھا۔

حکام نے بتایا ہے کہ آگ 2:52 پر رپورٹ کی گئی تھی۔ آگ کی اطلاع آپریشن روم کو دی دی گئی تھی ۔

آگ کی اطلاع ملنے کے بعد 14 منٹ میں ٹیم پہنچائی گئی تھی اور آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جو شعور اور آگاہی ڈرائیوروں اور سپروائزرز کو دی گئی ہے ، اس سے تحفظ پر کافی مثبت اثر پڑا ہے۔ اس سے زخمے ہوئے بغیر طلبا کو نکالنا آسان ہو گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button