پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : رکن قومی اسمبلی اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے۔

خلیج اردو
کراچی : پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ ، مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔

سماجی تنظیم چھیپا کے ترجمان کے مطابق انہیں گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کے ملازمین ان کا دروازہ کھٹکٹاتے رہے اور نہ کھلنے پر انکشاف ہوا کہ وہ زندہ نہیں ہے۔

عامر لیاقت حسین کئی ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن پروگرام سے شہرت حاصل کرگئے تھے۔ وہ صوبائی وزیر بھی رہے۔

سیاست میں ایم کیو ایم سے شروعات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر رکن قومی اسمبلی بنے۔

انہوں نے تین شادیاں کیں جن میں سے تینوں کا اختتام طلاق پے ہوا۔ ان کی حالیہ شادی دانیا شاہ نامی جنوبی پنجاب کی ایک اٹھارہ سالہ دوشیزہ سے ہوئی تھی۔

دونوں میں اخلتلافات کے بعد دانیا شاہ نے علیحدگی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button