متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : گاڑی الٹنے سے دو بچوں کی ماں چل بسی

خلیج اردو
راس الخیمہ : راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے میں دو بچوں کی ماں انتقال کر گئی۔ چھبیس سالہ اماراتی خاتون خطرناک حادثے میں موقع پر ہلاک ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے گاڑی پر کنٹرول کھویا جس کے بعد اس کی گاڑی کئی مرتبہ الٹ گئی۔

حادثہ رات ساڑھے بارہ بجے سے ایک بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس کو کنٹرول رو میں کام موصول ہوئی جس کے بعد ٹریفک ایکسپرٹ اور پٹرولنگ ٹیم پہنچائی گئی۔

پولیس نے لاش سرد خانے پہنچائی جہاں سے اسے ورثا کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے لوگوں سے کہاں ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button