متحدہ عرب امارات

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی مشن ہیڈ پر حملہ، پاکستان نے واقعے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی مشن ہیڈ پر حملہ، پاکستان نے واقعے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ واقعے کی فوری تحقیقات کیجائیں۔

 

افغانستان، کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کا واقعہ،پاکستان میں افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی۔۔فائرنگ کے واقعہ پر افغانستان سے شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ پر فائرنگ کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ افغان حکام نے پاکستانی سفارتخانہ کی سکیورٹی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن پر آج حملہ کیا گیا جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

 

ترجمان نے پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کی خبروں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کابل میں پاکستان سمیت دیگر سفارتی مشنز کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ نے ہمارے ناظم الامور سے بات کرتے ہوئے افغان وزیرخارجہ نے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے اور پاکستانی سفارتخانہ کی سکیورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button