خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اماراتی شہری مہنگائی الاؤنس کے لیے منگل 5 جولائی سے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

خلیج اردو: ہر وہ اماراتی شہری جس کی ماہانہ تنخواہ 25,000 درہم سے کم ہے وہ فیول، بجلی اور کھانے کے الاؤنسز کے لیے منگل 5 جولائی سے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہے جس میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے سوشل سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو بڑھا کر مہنگائی اور دیگر الاؤنسز میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے سماجی بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اس کا اعلان کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزیر، حیسا بنت عیسیٰ بوحمید نے کیا، جنہوں نے کہا: "ہم مہنگائی الاؤنسز سے متعلق صدر کی ہدایات پر فوری عمل درآمد شروع کر دیں گے تاکہ درخواست دہندگان کو ان الاؤنسز سے فائدہ مل سکے۔ وزارت کل سے 25,000 درہم سے کم ماہانہ تنخواہ والے شہریوں سے ایندھن، بجلی اور خوراک کے مہنگائی الاؤنس کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دے گی۔

سوشل سپورٹ پروگرام کی تشکیل نو کی جائے گی اور شیخ محمد بن زاید کی ہدایات کے مطابق اس کا بجٹ 14 سے بڑھا کر 28 بلین درہم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button