متحدہ عرب امارات

امارات کی فضائی حدود سے یومیہ ایک ہزار طیاروں کی اڑان

خلیج اردو – جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ماہ اکتوبر 2020 کے دوران اوسطا یومیہ ایک ہزار طیاروں نے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو استعمال کیا جوکہ رواں سال اپریل کے مہینے میں فضائی ٹریفک کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ تعداد ہے –

اتھارٹی کے ڈی جی سیف محمد السویدی نے امارات نیوز ایجنسی ، وام کو بتایا کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء کے منفی اثرات ، ہوابازی کی صنعت پر بھی مرتب ہوئے لیکن اب وہ بتدریج ختم ہورہے ہیں اور یہ پیشرفت متحدہ عرب امارات کی اتھارٹیز کی جانب سے ان منفی اثرات کو کم کرنے کی کاوشوں کا ثمر ہے – انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اس بحران کے دوران دو نئی فضائی کمپنیاں ایئر عربیہ ابوظہبی اور فایس ایئر ابوظہبی شروع کیں ۔ یہ پیشرفت نہ صرف ہوابازی کے شعبے میں کامیابی کا ثبوت ہے بلکہ اس شعبے میں یہ اہم اضافہ بھی ہے –

ایئر عربیہ ابوظہبی ، دارالحکومت کی پہلی کم خرچ فضائی کمپنی ہے جس کا آغاز 14 جولائی 2020 کو کیا گیا جبکہ فایس ایئر کے آپریشنز متوقع طور پر آنے والے ہفتوں میں شروع ہونگے – السویدی کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشنز کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات اور موثر احتیاطی تدابیر سے ہوابازی کی صنعت کو جلد بحالی کا موقع میسر آیا اور اس کے ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکنے میں مدد مل

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button