متحدہ عرب امارات

امریکا یواے ای کو ایف 35 لڑاکا جیٹ فروخت کرے گا: وائٹ ہاؤس

خلیج اردو -وائٹ ہاؤس نے کانگریس کو مطلع کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کانگریس کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔اس ڈیل کے تحت امریکا یو اے ای کو 50 ایف 35 لڑاکا جیٹ فروخت کرے گا۔

تاہم کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگل نے اس ڈیل کے بارے میں سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خلیج میں فوجی توازن تبدیل ہوکر رہ جائے گا اور اس سے اسرائیل کی فوجی برتری پر اثرات مرتب ہوں گے۔

اینگل 1988ء میں پہلی مرتبہ کانگریس کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن اس سال وہ پرائمری دوڑ میں ہار گئے ہیں اور ان کے دوبارہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایف 35 لڑاکا جیٹ کھیل تبدیل کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔انھوں نے کانگریس پر زوردیا ہے کہ ’’وہ اس فروخت کا باریک بینی سے جائزہ لے۔عجلت میں ان کی فروخت کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔‘‘

مسٹر اینگل پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ یو اے ای کو لڑاکا جیٹ کی فروخت سے قبل اسرائیل کی فوجی برتری کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ ’’ان ہتھیاروں کی کسی ایک عرب ملک کو فروخت سے خطے کے دوسرے ممالک بھی ان کی مانگ کریں گے۔‘‘انھوں نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا اسرائیل سے معمول کے تعلقات کی قیمت جدید ہتھیار ہیں؟ کیا یہ دانش مندانہ فیصلہ ہے؟

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button