متحدہ عرب امارات

امریکی دارلحکومت پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا:ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد تمام مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ٹرمپ اپنی صدارت کے دوران بھی اپنے بیانات کے باعث میڈٰیا میں چھائے رہتے تھے۔اب سابق صدر نے ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ 2024 میں صدر کا الیکشن لڑے اور جیت گئے تو وہ 6 جنوری کو امریکی دارلحکومت میں ہونے والے فسادات میں ملوث افراد کو معاف کر دینگے۔

 

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں تاہم سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھ سے اکثر اس بارے میں پوچھا جاتا ہے،آج میں بتا دوں کہ اگر ہم اگلا الیکشن جیتے تو ؛چھ جنوری کے فسادات اور حملوں میں ملوث افراد کو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا،ان کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کیا جائے گا۔اگر وہ معاف کرنے کے قابل ہوئے انہیں ضرور معاف کیا جائے گا۔

 

چھ جنوری کو امیریکی دارلحکومت میں ڈونلڈ ترمپ کے ہزاروں حامیوں نے دھاوا بولا۔دھاوا بولنے والوں کاموقف تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا اور وہ امریکی صدارتی انتخاب کے دعوے کو قبول نہں کرتے۔ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مستعفیٰ ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

اس حملے میں چار فسادی ہلاک ہوئے جبکہ ایک سو چالیس پولیس اہکار زخمی بھی ہوئے۔حملے کے اگلے روز مظابرین کو روکنے والے ایک پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی جبکہ چار دیگر پولیس اہلکاروں نے بھی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس نے حملے کے الزام میں سات سو افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button