متحدہ عرب امارات

انسانی کی توہین اور بے بسی، خواتین کے گینگ نے انلائن بچہ فروخت کرنے کی کوشش کی، حکام نے ایکشن لے کت جیل بھیج دیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں مختلف رہائش پزیر تین غیر ملکی ایشیائی خواتین نے 12,000 درہم میں ایک بچے کو انلائن بیچنے کی کوشش کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

دبئی کریمنل کورٹ کے مطابق کیس کی تفصیلات فروری 2021 کی ہیں۔ یہ اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا۔

ایک پولیس اہلکار نے گواہی دی کہ بچے کی والدہ نے سوشل میڈیا پر دو مہینے سے کم عمر کے بچے کو بیچنے کا اشتہار دیا تھا۔ پولیس نے روپ بدل کر ان سے رابطہ کیا اور ماں بھی بچے کو خفیہ پولیس والے کو بیچنے پر راضی ہو گئی۔

دوسرا ملزم بچے کو ماں کی طرف سے لانے پر راضی ہوا۔ تیسرا ملزم جمیرہ کے علاقے میں بچے کو وصول کرنے والا تھا جہاں پولیس نے گھات لگا کر تینوں کو گرفتار کیا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ بچہ ناجائز تعلقات کا نتیجہ ہے اور اس نے اسے بیچنے کی کوشش کی تھی کیونکہ اسے رقم کی ضرورت تھی۔

عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بچے کو خصوصی چائلڈ کیئر میں رکھا جائے گا۔ خواتین مجرمان کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button