متحدہ عرب امارات

آپ نے میری جاسوسی کیوں کی،نوجوان نے غصے میں آکر اپنی گرل فرینڈ کو چاقو سے چھلنی کرڈالا

خلیج اردو
دبئی: ایک عرب نوجوان نے اپنی ایشیائی گرل فرینڈ پر چاقوسے حملہ کیا ہے جہاں ملزم نے خاتون پر الزام لگایا کہ وہ اس کے فون کی جاسوسی اور اس سے غلط بیانی کرتی رہی ہے۔

تحقیقات کے دوران وہ حملے کا مجرم پایا گیا جس پر دبئی کی عدالتوں نے اسے ایک سال قید کی سزا سنائی۔

ایشیائی خاتون نے فروری میں پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اس پر کیسے حملہ کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ ہوٹل کے ایک کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک ملزم نے اسے جگایا اور اس کے منہ پر تھپڑ مار کر اس کی پٹائی کی۔

خاتون کے پوچھنے پر عرب شخص اسے بدستور مارتا رہا کیونکہ اس نے توہین کی اور اس پر اپنے فون پر جاسوسی کا الزام لگایا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اس سے جھوٹ بول رہی تھی۔

فیصلے کی تفصیلات کے مطابق جب ملزم باتھ روم گیا تو خاتون نے موقع غنیمت جان کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ جب وہ ہوٹل میں موجود دیگر مہمانوں سے مدد لینے کے قابل ہو گئی تو نوجوان نے اس کے بعد پولیس کو اطلاع نہ دینے کی التجا کی اور اسے کمرے میں واپس آنے کو کہا۔ متائثرہ خاتون نے انکار کیا اور اسپتال چلی گئی۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے متاثرہ خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیا جائے۔ فیصلے کے خلاف ملزم نے اپیل کی لیکن اپلنٹ کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button