متحدہ عرب امارات

اپنے دفتر میں دو لاکھ درہم کے قریب کرپشن کرنے والے اکاؤنٹنٹ کو پانچ سال کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی شخص کو ایک سرکاری ادارے کے فنڈ میں خردبرد کرکے ایک لاکھ ستر ہزار درہم غائب کرنے والے اکاؤنٹنٹ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اسے پانچ سال قید اور ایک لاکھ ستر ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد اسے جلاوطن کیا جائے گا۔

یہ کیس دوہزار بیس میں نومبر کا ہے جہاں ایک سرکاری محکمے کے آڈٹ کے دوران معلوم ہوا کہ ایک اکاؤنٹنٹ کی جانب سے مالی بدعنوانی کی گئی ہے۔

استعاثہ کی جانب سے تحقیقات کے دوران آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے الزام کی تصدیق کی۔ اس نے یہ رشوت بنک چیک کی مدد سے حاصل کی جو اسے ایک شکایت کنندہ نے دی تھی۔

وہ جعلی انوائسز بناتا تھا اور اس کے بدلے ووچر خریدتا اور تبادلہ کرتا تھا اور بنک سٹلمنٹ میں اسے استعمال کرتا تھا۔ اس طرح سے غیرمنصفانہ طور پر کمپنی کے فنڈ کو استعمال کیا کرتا تھا۔

اس نے اپنے لئے بے شمار چیزیں خریدیں تھیں جبکہ وہ خود ایشیاء میں اپنے گھر پر بیٹھا رہا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button