متحدہ عرب امارات

اہم خبر: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ کی نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
نیویارک:متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آلنھیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں سفارت کاروں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل متعدد آئٹمز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ نے خطے میں امن و استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں یو اے ای کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی عوامل اور خطے میں مذاکرات کے ذریعے حل طلب معاملات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button