متحدہ عرب امارات

ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان بارے رپورٹ جاری کردی گئی

خلیج اردو

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سینٹرل ایشیا ریجن  نے اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

 

ایشیائی ترقیاتی بنک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے اور  توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل کے باعث پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کی وجہ درآمدی فیول پر منحصر ہے، پاکستان میں 3.0 ٹیراواٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے لیکن سال 2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پالیسی نہ ہونے کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ کاری میں فقدان ہو رہا ہے، توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے جب کہ پاکستان میں کوئلے کے ذخائر تقریباً 3 ارب ٹن ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button