متحدہ عرب امارات

ایف اے ٹی ایف کے برلن اجلاس میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

خلیج اردو
دبئی: ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کے معترف، اب گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ٹیم پاکستان آئے گی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کے مطابق پاکستان تمام 34 اہداف حاصل کیے، پاکستان اقوام متحدہ کے اہداف پر بھی پورا اترا۔ ۔ لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایک طریقہ کار ہوتا ہے جو پاکستان کو بھی اپنانا ہوگا۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی آن سائٹ جائزہ ٹیم پاکستان آئے گی اور اس کی رپورٹ کی روشنی میں اکتوبر میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔ تمام ممالک کو یہی طریقہ کار اپنانا ہوتا ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس تھا، مالٹا کو گرے لسٹ نکالا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، ایف اے ٹی ایف کو روس اور یوکرین جنگ پر تحفظات ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button