متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : آر ٹی اے کے ڈرائیوروں ، مقامی اسٹاف اور مزدوروں کیلئے مفت ٹکٹ دستیات ہیں

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : ٹیکسی ڈرائیوروں ، مقامی اسٹاف اور مہمان نوازی کے شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے خوشی کی خبر آئی ہے۔ جی ہاں یہ بالکل درست ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی کے حوالے سے ایکسپو حکام نے مفت انٹری پاسز کا اعلان کر دیا ہے۔ آپ اب دنیا کے اس عظیم شو کا مزہ لے سکتے ہیں۔

گھریلو ملازمین ، بچوں کی دیکھ بال کرنے والے ملازمین ، گھروں کے چوکیدار اب ایکسپو 2020 میں مفت داخل ہو سکتے ہیں۔ انہیں صرف اپنے رہائشی ویزہ کی کاپی دیکھانی ہوگی۔ اس کیلئے انٹری بے شمار ہیں۔

آر ٹی اے ڈرائیوروں جن میں ٹیکسی اور بس ڈرائیور شامل ہیں ، کیلئے بھی ایکسپو 2020 میں مفت داخلہ ملے گا۔ اس کے علاوہ مہمان نوازی کے شعبے جیسے ہوٹل ، ریستوران اور کیفے میں کام کرنے والوں کیلئے بھی اکتوبر میں ایک دفعہ داخلے کی اجازت ہوگی۔

اگر آپ کسی بھی طرح سے مفت انٹری کے اہل نہیں اور آپ ایکسپو کا تکٹ خریدنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو صرف پچانوے درہم میں ٹکٹ ملے گا۔ حالیہ آفر کی وجہ سے آپ اس ایک ٹکٹ سے پورے مہینے کیلئے وہ داخل ہو سکتے ہیں۔

ایکسپو ہفتے کے ساتویں دن صبح دس بجے سے رات بارہ بجے تک کیلئے ہفتے سے بدھ تک کھلے رہے گا۔ جبکہ جمعرات سے جمعہ یہ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہتا ہے۔

دیگر ٹکٹو میں ملٹی پل پاسز ہیں جو ایک سو پچانوے درہم میں ملے گا۔ پورے سیزن کیلئے پاس چار سو پچانوے درہم جبکہ چھ مہینوں میں بے شمار انٹریز کیلئے پاس ساڑھے سترہ سو میں ملے گا۔

Source : UAELabour.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button