متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر کو نیشنل ایوارڈ سے نواز گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی دبئی میں پاکستانی پویلین کے ڈیزائنر راشد رانا کو پاکستان میں قومی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان میں ایک مشہور آرٹسٹ رانا نے ایکسپو 2020 پویلین کا سٹرکچر ڈیزائن کیا تھا۔ شیشے کے ٹکڑوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک شکاہکار تھا اور رنگین پویلین دیکھنے کے لیے ایک نظارہ تھا۔

انسٹاگرام پر اس کامیابی کو شیئر کرتے ہوئے رانا نے اپنی زندگی میں لوگوں کی حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا۔

انہیں مشہور اداکار علی ظفر سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی مبارکباد دی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر رانا کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مبارک ہو یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ایک ماڈل اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی مسٹر رانا کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button