متحدہ عرب امارات

ایک بھکاری کو جب گرفتار کیا گیا تو اس سے اتنی بڑی رقم برآمد ہوئی؟

خلیج اردو
دبئی : دبئی پولیس نے حال ہی میں ایک بھکاری کو گرفتار کیا تو 40,000 درہم اس سے برآمد کیے اور عرب اور غیر ملکی کرنسیوں کی ایک اور رقم کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو اس نے رمضان کے مقدس مہینے میں بھیک مانگتے ہوئے اکٹھا کیا تھا۔

اس بھکاری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب دبئی پولیس نے بھیک مانگنے کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ حکام نے اس مہم کو ‘بھیک مانگنا ہمدردی کا ایک غلط تصور ہے’ کا نام دیا ہے۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن میں انسداد دراندازی کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل احمد العدیدی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوامی مقامات پر بھکاریوں کو پکڑنے کے علاوہ بھیک مانگنے کے خطرات کے بارے میں کمیونٹی کی آگاہی کو بڑھانا اور کمیونٹی کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

دبئی پولیس نے رمضان سے پہلے اپنے شراکت داروں کی مدد سے یہ مہم شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق اس مہم نے ہر سال بھکاریوں کی تعداد کو کم کرنے میں واضح کامیابی حاصل کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اٹھائے گئے سخت طریقہ کار اور اس غیر قانونی رویے کو ختم کرنے کے لیے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کی کوششوں کی بدولت بھیک مانگنے کے رجحان کو کم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئے سرکاری اور خیراتی ادارے اور حکام تیار ہیں۔

کرنل العدیدی نے زور دیا کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی مالی تنگدستی کو جواز بنا کر اپنے غیر قانونی اس پیشے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم بھیک کے روک تھام کیلئے 2018 کے وفاقی قانون نمبر 9 کے مطابق بھیک مانگنا غیر قانونی اور قابل سزا عمل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button