متحدہ عرب امارات

ایک جج کی جانب سے معذرت کے بعد سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ اب سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا

خلیج اردو

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین خان نے کیس سننے سے معذرت کرلی، عدالت کا چار رکنی بینچ اب کیس کی مزید سماعت کل کرے گا۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختوانخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ فیصلے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا،،، جسٹس امین الدین خان نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کرلی۔

 

کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہمی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حکم جاری کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت مزید کیسز کی سماعت نہ کی جائے ۔ وہ بھی اس بینچ کا حصہ تھے۔ لہذا وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ وہ اس بینچ کا مزید حصہ رہیں۔

 

جسٹس امین الدین کی گفتگو کے بعد سماعت کیلئے آنے والے ججز دوبارہ اپنے چیمبرز میں واپس چلے گئے۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں آئندہ کے لائحہ کیلئے مشاورت ہوئی، جس کے بعد مختصر حکم نامہ جاری کیا گیا کہ اب کیس کی سماعت 4رکنی بینچ کرے گا۔ جس میں جسٹس امین الدین شامل نہیں ہوں گے۔ اب بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال،، جسٹس منیب اختر،، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button