متحدہ عرب امارات

بھارت سے فوری طور پر متاثرین کے لیے خوراک یا دیگر اشیا درآمد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،پاکستان نے سید علی گیلانی کی باوقار طریقہ سے تدفین نہ ہونے پر احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس ستمبر کے دوسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری جنرل پاکستان میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں غیرمعمولی سیلاب کے باعث گیارہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حکومت نے ایک مربوط ریسکیو و ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر فلیش اپیل کی ہے۔

ریسپانس پلان میں ایک سو تریسٹھ ملین ڈالرز کا تخمینہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نو اور دس ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں کے علاوہ دوسرے روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آج بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی باوقار تدفین نہ ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارت سے فوری طور پر متاثرین کے لیے خوراک یا دیگر اشیا درآمد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اب تک مختلف ممالک سے اکیس پروازیں پاکستان میں امدادی سامان پہنچا چکی ہیں۔ ٹرین اور زمینی راستے سے آنے والا سامان علیحدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانس کی جانب سے اعلی معیار کے واٹر پمپس سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ترجمان نے علامہ خادم حسین رضوی سے اپنی کسی قسم کی رشتہ داری کی بھی تردید کی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button