متحدہ عرب امارات

جانوروں کے غیر معیاری اور زائد المعیاد خوراک فروخت کرنے کا معاملہ ، حکام نے فیکٹری سیل کر دی

خلیج اردو
08 فروری 2021
شارجہ : الدھائید میونسپلٹی اتھارٹی نے غیرقانونی فیکٹری جس میں جانوروں کی خوراک تیار کی جاتی تھی اور اس میں ایسی اجزاء کا استعمال ہورہا تھا جو زائدلمعیاد اور زہریلہ ہو، سیل کر دی ہے۔

فیکٹری دیہیاد ویشاش روڈ پر واقع ہے جو ملازمین کیلیے رہائش کی جگہ بھی دے رہے ہیں۔ شارجہ پولیس نے چھاپہ مار کر چار ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو یہاں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ ان کے ورک پرمٹ زائدالمعیاد تھے۔

الدھائید میونسپلٹی میں آپریشن ہیڈ نے خالیج ٹائمز کو بتایا کہ خوراک جانوروں کیلیے موزوں نہیں ہے۔ چھاپہ ایگزیکٹیو کونسل آف شارجہ کی جانب سے خصوصی احکامات کے بعد مارا گیا ہے جن احکامات میں بتایا گیا تھا کہ اس طرح کی پیدوار انسانوں اور ماحول کیلیے نقصان دہ ہے۔

چھاپہ کے دوران پیکنگ کیلیے استعمال ہونی والی سلائی مشین ، دو سو کلوگرام کا سکیل ، 185 بیگز جس میں 25 کلوگرام بکریوں کا چارہ ، 45 بیگز جس میں 25 کلوگرام گھوڑے کی خوراک ، 32 کارٹن خشک انجیر ، 248 گندم کی بوریاں جس میں ہر ایک کا وزن 24 کلوگرام سمیت دیگر جانوروں کا چارہ شامل ہے۔

پیکنگ بیگز ، خالی کارٹن باکسز اور فوڈر لاڈن ویہیکل کو قبضہ میں لیا گیا۔ التونائجی جو الدھائید پولیس سٹیشن کا انچارج ہے کا کہنا تھا کہ ہر قسم کے غیر قانونی پیداوار کا سدباب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف کمپنیوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button