متحدہ عرب امارات

جون کے مہینے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں جون کے مہینے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یکم جون سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

مئی کے 3.66 درہم کے مقابلے میں جون کیلئے سپر 98پیٹرول اب 4.15 درہم ہو لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح سپر 95 اب مئی کے 3.55 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 4.03 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔

ای پلس 91 جو گزشتہ مہینے 3.48 درہم فی لیٹر میں مل رہا تھا اب 3.96 درہم فی لیٹر جبکہ ڈیزل اب 4.08 درہم فی لیٹر کے بجائے 4.14 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button