متحدہ عرب امارات

جو لوگ سازش کو روک سکتے تھے انہوں نے سازش کو نہیں روکا، عمران خان

خلیج اردو
اٹک : تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ہمیں غیر سازش کا علم ہوا تو جو لوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا کہ بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔ اس سازش کو روکا جائے۔ لیکن جو لوگ سازش کو روک سکتے تھے، انہوں نے کردار ادا نہیں کیا۔

اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں، چوروں، ڈاکوؤں اور غلاموں کو قبول نہیں کروں گا، آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز کریٹ لوگ ہیں، ان میں ایک کرپٹ انسان وہ بھی جو 30 برس سے اسلام بیچ رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کون سا اتنا بڑا مسئلہ تھا جب سب نے ملک کر حکومت گرائی؟ سخت مشکلات کے باوجود ہماری حکومت نے ملک کو کھڑا کیا، تعمیراتی شعبے کو اہمیت دی اور ریکارڈ ایکسپورٹ کی، آمدنی سب سے زیادہ بڑھائی، جب ہمیں سازش کا علم ہوا کہ میں نے سازش توڑ سکتے تھے انہیں بتایا اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو مشکل صورتحال ہوگی، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 20 تاریخ کے بعد مارچ کی کال دوں گا، کسی کو بھی کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے، ہم ان کرپٹ انسانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ جیل جانے اور جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن امریکی غلامی قبول نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ سرکاری اداروں کے ملازمین اور فوجی افسران اپنی فیملیز کو مارچ میں بھیجیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button