متحدہ عرب امارات

حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر لی،

 

اسلام آباد : پاکستان میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی کارروائی کیلئے حکومت نے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

 

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے دیگر قیادت کے خلاف بھی یہ اختیار استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پروزیرقانون اعظم نذیر تارڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی جوآئندہ کے اقدامات پر تجاویز دے گی۔

 

کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔

 

کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا اورفیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا ۔۔ طیبہ گل کے مطابق انہیں اغواء کرکے 18 روزتک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا اورچیئرمین نیب کوبلیک میل کرکے انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ۔

 

وزیراطلاعات نے کہا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پرمعاہدہ کرکےملکی ساکھ داؤ پرلگا دی ۔ موجودہ حکومت نے معطل شدہ معاہدے کوبحال کیا ۔

 

پہلی باربراہ راست ٹیکسزلگائے گئے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پرمکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button