متحدہ عرب امارات

خاوند کی بنک اسٹیٹسمنٹ حاصل کرنے کیلئے اس کے ای میل کی ہیکنگ ، بیوی تمام الزامات سے بری ہوگئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں رہائش پزیر ایک بیوی کو عدالت نے ان الزامات سے بری کیا ہے جو ان پر خاوند کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کرنے سے متعلق تھی۔ بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے طلاق کیلئے شوہر کے بنک اکاؤنٹس اسٹیٹسمنٹ کو استعمال کیا۔

دبئی کی اپیلنٹ کورٹ کے مطابق 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر پچھلے سال اکتوبر میں خاوند کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کیا ہوا تھا۔

خاتون نے طلاق کیس کیلئے بنک اسٹیٹمنٹس کا استعمال کیا جس کے خلاف خاوند نے بر دبئی پولیس اسٹیشن میں کیس دائر کردیا۔

خاتون کو غیر قانونی طریقے سے بنک اسٹیٹمنٹس حاصل کرنے کا الزام تھا۔ دبئی کی عدالت جو فیملیز کے معاملات کو دیکھتی ہے، نے خاتون کو قصوروار ٹہرایا اور ان پر 5000 درہم جرمانہ اور اس کا موبائل فون قبضے میں لیا۔

خاتون کی نمائندگی کرنے والے وکیل محمد الریدھا نے فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شوہر نے خواپنی بیوی کو اس کی ای میلز چیک کرنے کی رسائی دی تھی۔

اس جوڑے کے درمیان تنازع تھا اور طلاق کا مقدمہ چل رہا تھا اس سے پہلے کہ بیوی نے مبینہ حملہ کے واقعے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ خاوند نے سب رسائی دی اور اس کو بعد میں بہتان تراشی کیلئے استعال کیا۔ یہ ایک من گھڑت دعویٰ ہے۔

دبئی کی اپلینٹ عدالت نے دلائل کی بنیاد پر ابتدائی عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے خاتون کو باعزت بری کیا ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button