متحدہ عرب امارات

خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات نے یونیفائیڈ روبوٹکس 2020 لانچ کردیا

سعودی اردو – خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات نے یونیفائیڈ روبوٹکس 2020 کے آغاز کا اعلان کیا۔ یونیفائیڈ روبوٹکس 2020 کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور ٹیمیں اپنا اندراج کراسکتی ہیں۔ ورچوئل طور پر ہونے والے یونیفائیڈ روبوٹکس کا ہدف مرکزی نظام تعلیم کے نیوروڈائیورس بچے ہیں جنہیں عمر کے لحاظ سے 8 سے 11 اور 12 اور اس سے زیادہ عمر میں تقسیم کیا گیاہے۔

یہ پروگرام 8 سے11 سال کے بچوں کے لئے 9سے17 نومبر اور12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے 18 نومبر سے26نومبر تک جاری رہےگا۔ یونیفائیڈ روبوٹکس پروگرام تعلیمی سلسلے پر کووڈ19 کے اثرات اور فاصلاتی تعلیم کے اثرات کے عوامل کے مطابق ڈیزائن کیاگیا ہے۔ خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈائریکٹر طلال الہاشمی نے کہاکہ زیادہ تر لوگ نیوروڈائیورس بچوں کو ایس ٹی ای ایم اور روبوٹکس کی جانب نہیں آنے دیتے،بہت سے والدین نے ہمارے ساتھ بات کرتے کہا کہ انہوں نے کبھی اس حوالے سے غور نہیں کیا لیکن خصوصی بچے اور بچیوں کو اگر مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ اس حوالے سے بھی ترقی کرسکتے ہیں۔

روبوٹکس ایجوکیشن پارٹنر ،الدار ایجوکیشن کی سی ای او سحر کوپر نے کہا کہ یونیفائیڈ روبوٹکس 2020 کے آغاز پر اسپیشل اولمپکس متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت اعزاز کی بات ہے۔

الدار ایجوکیشن میں ، ہم اپنے پروگراموں پر فخر کرتے ہیں۔ یونیفائیڈ روبوٹکس ایجوکیشن پارٹنر ، اے ٹی ایل اے بی کے سی ای او نیلیش کورگاونکر نے کہا کہ ہم خصوصی اولمپکس متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور یونیفائیڈ روبوٹکس پروگرام کے ورچوئل عمل درآمد کے لئے تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

یونیفائیڈ روبوٹکس کے 8سال سے 11سال عمر کے شرکاء آسان مشن کے ذریعہ روبوٹ ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے کوڈنگ کے بنیادی اصولوں کو سیکھیں گے اور 12پلس سال کی عمر کے بچے ایک ورچوئل روبوٹ کو مرضی کے مطابق بنائیں گے۔ متحدہ روبوٹکس نے نومبر 2019 میں متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا ایونٹ منعقد کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button