متحدہ عرب امارات

خطرناک وبا مونکی پاکس سے متعلق پاکستان میں بھی الرٹ جاری ، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

خلیج اردو
اسلام آباد : برطانیہ ،سپین ، کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک میں پھیلنے والے مونکی پاکس کی وبا کے خطرے کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے اسپتالوں اور حکام کو الرٹ جاری کر دیا

برطانیہ ،سپین ، کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آ گئے۔۔۔ قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے،

مونکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشہ پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کے اسپتالوں ،صوبائی اور قومی متعلقہ اداروں اورحکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ تمام سرکاری اور نجی اہسپتالوں کو ائسولیشن اور علاج کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت مونکی پاکس کی مانیٹرنگ کر رہا ہے برطانیہ ،سپین ، کینڈا سمیت 12 ممالک میں اب تک منکی پاکس کے 92 مستند اور 82 مشتبہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مونکی پاکس ،متاثرہ شخص ،جانور یا ایسے مواد جس میں جراثیم موجود ہو کو چھونے سے ہوتی ہے ۔وائرس جسم میں کٹی جلد ،سانس کے راستے ،آنکھ ،ناک اور کان کے راستے جسم میں داخل ہو سکتا ہے ۔وائرس متاثرہ انسان سے دوسرے انسان کے منتقل ہو سکتا ہے ۔

بخار کے پہلے دن سے تیسرے دن کے دوران خارش شروع ہوتی ہے ۔عموما چہرے پر شروع ہونے والی خارش بدن پر پھیل جاتی ہے

ماہرین صحت کے مطابق مونکی پاکس کی علامات میں بخار ،سر درد ، پٹھوں میں درد ،تھکاوٹ ہو سکتی ہے، منکی پاکس کا دورانیہ 7سے 14 دن کا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہ بیماری کا دورانیہ دو سے چار ہفتے رہ سکتی ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button