متحدہ عرب امارات

خوش نصیب فلپائنی شخص نے دس لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی ہے

خلیج اردو
24 جون 2021
دبئی : دبئی میں ایک جیم میں ملازم 33 سالہ فلپائنی نے دس لاکھ درہم کا دبئی محفوظ ملینئر ڈرا جیت لیا ہے۔

اینتونیو دوسرا فلپائنی ہے جنہوں نے اس سال کا گیارہویں لاکھ پتی ہونے کا اسزاز حاصل کیا۔ یہ اس سال کی تیسویں ہفتہ وار قرندازی تھی۔ جس میں چھ میں سے پانچ نمبرز میچ ہوئے۔

آنتونیو جو ہیلتھ کلب محکمے کے سیلز ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہے، کا کہنا ہے کہ مستقل مزاجی نے اسے یہ بیش بہا انعام جیتنے کا موقع دیا ہے۔ میں ہمیشہ سخت کام کرتا تھا اور حوصلہ نہیں ہارتا تھا لیکن کبھی کچھ جیتا نہیں لیکن مسلسل محنت کرتا رہا۔

آنتینو کے مطابق وہ اس ہفتے کی قرعہ اندازی کے وقت اپنے کام میں مصروفیت کی وجہ سے قرعہ اندازی کا نتیجہ دیکھ نہیں پایا۔ انہیں ایک خوشگوار حیرت کا سامنا تب ہوا جب انہوں نے محفوظ ٹیم سے کال موصول کی اور ان کو جیت سے متعلق اگاہ کیا۔

اینتینو کے مطابق یہ ہمیشہ ایک خواب جیسا تھا اور اس سے میری زندگی میں بہت مثبت تبدیلی آئے گی۔ وہ تین سالوں سے دبئی میں سخت محنت کررہے ہیں اور حال ہی میں اس کی منگنی ہوئی ہے۔

اینتینو کے مطابق اس کا ایک بھانجھا ہے جس کی بہت خواہش تھی کہ باہر ملک پڑھ لے اور اس سے یہ خواہش پوری ہوگی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کیسے وہ ان لوگوں کی مدد کا ارادہ رکھتے ہیں جو کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی نوکریاں کھو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button