متحدہ عرب امارات

دبئی:بوٹ رائیڈ میں 6 لاکھ درہم کی گھڑی چرانے کیلئے غیر ملکی کا حملہ ، ملزم کو جیل کی سز سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی: 38 سالہ یورپی باشندے کا ساتھیوں کی مدد سے ایک عرب شخص سے600,000 درہم مالیت کی گھڑی چھیننے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ڈکیتی کی یہ واردات دبئی میں سیاحوں کی کشتی پر ڈنر پارٹی کے دوران نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔

عرب شخص نے سیاحوں کی کشتی پر ڈنر پارٹی کے بعد حملہ کرنے اور لوٹنے کے بارے میں پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

متائثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ سفر ختم ہوتے ہی سات لوگوں نے اس پر حملہ کیا تھا جس کا اہتمام ایک سیاحتی کمپنی نے کیا تھا ۔

وردات کریک ہاربر کی بندرگاہ سے دبئی کے راس الخور علاقے میں ہوئی تھی۔

متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اس پر حملہ کیا وہ کشتی پر سوار افراد میں شامل تھے۔ انہوں نے اسے پکڑ کر اس پر حملہ کیا اور اس کی قیمتی گھڑی چرا لی جس کی قیمت 600,000 درہم تھی۔

کیس کے کاغذات کے مطابق سی آئی ڈی افسران کی ایک ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کشتی پر لگے سرویلنس کیمروں کا جائزہ لیا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے جرم سے اپنے تعلق سے انکار کیا اور اس کے بجائے دعویٰ کیا کہ اس نے نامعلوم افراد کے حملے کے دوران متاثرہ کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے بعد ملزم نے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔
SOURCE: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button