متحدہ عرب امارات

دبئی: الخیل روڈ پر متعدد حادثات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

حادثات کے باعث ٹریفک تعطل شکار ہونے پر دبئی پولیس کا شہریوں کو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت

خلیج اردو آن لائن: دبئی کے الخیل روڈ پر متعدد حادثات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی کے "الخیل روڈ پر  المیدن سے پہلے جبل کی طرف جانے والے راستے پر ہونےوالے متعدد حادثات کی وجہ سے ٹریفک جام ہے، برائے مہربانی احتیاط کریں”

پولیس نے ڈرائیورں کو احتیاط کرنے اور جہاں ممکن ہو متبادل راستہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button