متحدہ عرب امارات

دبئی اور ابو ظبی کی دو کمپنیاں مشترکہ طور پر اسرائیل کی کمپنیوں اور فرموں کو متحدہ عرب امارات میں اپنا کاروبار جمانے میں مدد دیں گی۔

سعودی اردو – دبئی کی ’ورچو زون‘ اور ابوظبی کی ’ایپکس ہولڈنگز‘ نے سوموار کے روز ’’ورچوزون اسرائیل‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمپنی یواے ای کی مارکیٹ میں کاروبار کی خواہاں اسرائیلی کمپنیوں اور کاروباروں کی رجسٹریشن ، ورک پرمٹ ، ویزوں اور دوسری ضروری خدمات کے ضمن میں معاونت کرے گی۔

ورچوزون کے چیئرمین نیل پیچ نے العربیہ سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی کاروباری اداروں کی جانب سے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ ماہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد سے کام کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہر ملک میں کاروبار کرنے کے مختلف حالات اور طریق کارہیں۔ کسی جگہ نیا کاروبار کھولنے میں مشکلات حائل ہوسکتی ہیں اور ’’سرخ فیتہ‘‘ بھی درمیان میں آسکتا ہے،اس لیے ہم اسرائیلی کاروباروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

مسٹر پیچ نے بتایا کہ ورچو زون اسرائیل اس ضمن میں ایک ٹیم مختص کرے گی جس کے ارکان اسرائیلی کاروباری کلچر اور عبرانی زبان سمجھتے ہوں گے۔نیز حال ہی میں قائم ہونے والی یو اے ای، اسرائیل بزنس کونسل بھی یو اے ای میں کاروبار کرنے کی خواہاں اسرائیل کی کمپنیوں کی مدد کررہی ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای مشرقِ اوسط کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ابوظبی اور دبئی کا شمار دنیا کے بڑے کاروباری شہروں میں ہوتا ہے۔2020ء میں دنیا کے بڑے کاروباری مراکز کے عالمی مالیاتی اشاریے میں دبئی سترھویں اور ابوظبی تینتیسویں نمبر پر تھا۔یو اے ای میں ٹیکسوں میں بڑی چھوٹ کی وجہ سے یہ مختلف کاروباروں کے لیے بڑا پُرکشش مقام ہے۔یہاں کارپوریٹ اور ذاتی انکم پر صفرفی صد ٹیکس ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button