متحدہ عرب امارات

ابوظبہی کی سڑکوں پر لگنے والے یہ سائن بورڈ آپ کو کن خطرات سے آگاہ کرتے ہیں؟

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ایلومینیٹڈ ای پینلز اور سیگیجز کو امارات بھر میں استعمال کیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو حدرفتار سے متعلق یاد دہانی ہوتی رہے جب موسم متوازن نہ ہو۔

80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا سائن بورڈ ایکٹیویٹ کیا جائے گا جب بارش ہورہی ہو ، تیز ہوائیں چل رہی ہوں اور ریت کے طوفان اور بھاری دھند ہو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان موسمی اثرات کا پتہ دینے کیلئے ہم نے یہ پینلز اور سکیجز لگائے ہیں تاکہ شہروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ حدرفتار اور خراب موسمی اثرات اور حالات کا خیال رکھتے ہوئے متعلقہ حفاظتی اقدامات کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button