متحدہ عرب امارات

دبئی فٹنس چیلنج 30اکتوبر سے شروع ہوگا

سعودی اردو – دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کو ایک فعال طرز زندگی کے حصول کے لئے ترغیب دینے کی خاطر دبئی فٹنس چیلنج 30 اکتوبر سے 28 نومبر 2020 تک ہوگا۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے 2017 میں یہ پروگرام شروع کیا تھا۔ چیلنج کے چوتھے ایڈیشن میں کھیلوں، صحت اور تندرستی کے متعدد ورچول اور جسمانی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

دبئی فٹنس چیلنج 2020 دبئی کے لوگوں کو کو 30 دن کیلئے 30 منٹ کی سرگرمی کی ترغیب دینے کی کوشش کرتا ہے۔ دبئی فٹنس چیلنج کو ہر عمر، صلاحیتوں اور تندرستی کی سطح کے لوگوں کی صحت اور معاشرتی بہبود میں بہتری لانے اور جسمانی اور ورچوئل فٹنس، کھیلوں اور ورزش کے مختلف پروگراموں کا تجربہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صحت عامہ اور حفاظت دبئی فٹنس چیلنج میں اہم رہے گی اور معاشرتی فاصلے، احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

دبئی فٹنس چیلنج 2020 کے مقابلوں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ سرکاری اور کاروباری اداروں اور اسکولوں کو مدعو کرتے ہوئے شیخ حمدان بن محمد نے کہا کہ دبئی فٹنس چیلنج کی واپسی امارت کی لچک اور اس کی تعمیر نو کے عہد کا ایک ثبوت ہے۔

انھوں نے کہا کہ تندرستی کی عادات کے فوائد کو اپناتے ہوئے ایک مضبوط اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب ہم صحیح عادات آپناتے ہیں اور انہیں اپنی زندگی کا ایک حصہ بناتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ کو حقیقی طور پر تبدیل کر نے کا موقع ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دبئی ایک ایسا شہر ہے جو جسمانی، ذہنی اور معاشرتی بہبود کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور ہر ایک کو ایک فعال طرز زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مستقل جدوجہد کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو کامیابی کے لئے 30 دن تک 30 منٹ کی سرگرمی کا عزم کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنے فٹنس سفر کو گلے لگائیں اور اپنی زندگی میں فرق پیدا کریں۔ انھوں نے کہا آؤ ہم مل کر متحدہ عرب امارات کو دنیا کا سب سے متحرک ملک بنائیں۔ دبئی فٹنس چیلنج ہر ایک کے جسمانی طور پر متحرک رہنے کے لئے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اسکے پروگراموں اور سرگرمیوں کا مقصد دبئی کے رہائشیوں اور سیاحوں کو صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button