متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو پر سفر کر کے متحدہ عرب امارات میں مفت قیام کا موقع حاصل کریں

دبئی کی نول ایجنسی اور میک مائی ٹرپ نامی کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں مفت قیام کے لیے قرعہ اندازی کا اعلان کیا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق دبئی کی روڈز ایند ٹرانسپورٹ اتھارٹٰی نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کیا، جس میں لوگوں کو دبئی کی میٹرو ٹرین میں سفر کرنے کی اور ایک ایسی قرعہ اندازی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کے زریعے آپ متحدہ عرب امارات میں مفت قیام کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ قرعہ اندازی دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نول اور  میک مائی ٹرپ نامی کمپنی کے اشتراک سے شروع کی جار رہی ہے۔ اس قرعہ اندازی میں شرکت کا طریقہ کار محض دو پہلوں پر مشتمل ہے:

قرعہ اندازی میں شرکت کا طریقہ کار:

1۔ نول پلس لوئلٹری پروگرام میں شکرکت کریں

2۔ 19 جولائی اور 6 اگست کے درمیان دبئی میٹرو سے سفر کریں

اس قرعہ اندازی میں آپ کیا جیت سکیں گے:

اس قرعہ اندازی میں شرکت سے آپ متحدہ عرب امارات میں ایک رات مفت قیام کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button